بھارت میں امریکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیرقانونی قید میں رکھنے کا لرزہ خیر واقعہ، 2ملزمان گرفتار

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع کوڈاگو میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ساتھ جنسی زیادتی، اسے نشہ آور چیز پلانے اور غیرقانونی طور پر قید رکھنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ہوم اسٹے کے ملازم اور مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ: بھارت خواتین کے لیے غیرمحفوظ ملک بن گیا

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 12 اپریل کو کُٹا نامی گاؤں میں پیش آیا، متاثرہ خاتون 3 روزہ قیام کے لیے ہوم اسٹے پہنچی تھیں، جہاں ریاست جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم نے مبینہ طور پر ان کے مشروب میں نشہ آور اشیاء ملائیں اور ہوش کھو دینے کے بعد انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کی شکایت اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ جب متاثرہ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک کو واقعے کی اطلاع دی، تو اس نے پولیس کو بتانے کے بجائے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔ مالک نے مبینہ طور پر خاتون کو پیشکش کی کہ وہ ان سے قیام کے چارجز نہیں لے گا، بشرطیکہ وہ خاموش رہیں۔ انکار کرنے پر مالک نے خاتون کا موبائل فون چھین لیا اور انہیں 3 دن تک ایک کمرے میں بند رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران انٹرنیٹ تک ان کی رسائی بھی جان بوجھ کر ختم کر دی گئی تھی۔ خاتون کو صرف اس یقین دہانی پر رہا کیا گیا کہ وہ اس واقعے کو عام نہیں کریں گی۔

رہائی کے بعد متاثرہ خاتون میسور پہنچیں جہاں سے انہوں نے امریکی سفارت خانے سے رابطہ کیا اور واقعے کی اطلاع دی۔ امریکی حکام کی جانب سے بھارتی حکام کو مراسلہ موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

اس واقعے نے بھارت میں غیر ملکی سیاحوں، بالخصوص خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں خواتین کو بھارت کے سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلکتہ ڈاکٹر ریپ: بھارت میں کچھ نہیں بدلا، بالی ووڈ ستارے برس پڑے

واضح رہے کہ فروری 2026 میں ممبئی میں بھی ایک غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جبکہ ماضی میں دہلی اور فتح پور سیکری میں بھی غیر ملکی سیاحوں پر حملوں کے سنگین واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر بھارت کے سیاحتی امیج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار