اٹک پولیس نے ایس پی سے مبینہ جنسی زیادتی کی وائرل ایف آئی آر جعلی قرار دے دی

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹک پولیس نے حاضر سروس پولیس افسر اور 2 کانسٹیبلز کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ایف آئی آر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:اٹک میں سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

اٹک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر تھانہ سٹی اٹک کی جعلی ایف آئی آر نمبر 248/26 وائرل کی جا رہی ہے، جس میں حاضر سروس پولیس افسر اور 2 کانسٹیبلز کے خلاف سنگین نوعیت کے من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اٹک سٹی پولیس نے 2 کانسٹیبلز محمد عامر اور علی رضا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ وائرل ایف آئی آر جعلی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے، ڈی پی او اٹک کا دعویٰ

اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل دستاویز میں متعدد املا کی غلطیاں موجود ہیں اور اس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ایف آئی آر کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp