پنجاب پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک: بہادر شہری نے جان قربان کرکے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، خود کش حملہ آور ہلاک
دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش میں فائرنگ کی، جس پر فورس نے مؤثر جواب دیا۔
جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے، ترجمان کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔
اٹک کے قریب سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،فائرنگ کےتبادلےمیں 5 دہشت گردہلاک۔
ترجمان کےمطابق دہشت گردپنجاب میں بڑےحملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکےتھے۔کارروائی کےدوران خودکش جیکٹ،دستی بم،ایس ایم جی رائفلزاوربارودی موادبرآمدہوا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کاعمل جاری pic.twitter.com/DwyvjsBG08— PakDefenders (@Pak_Defenders_) June 16, 2026
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد پنجاب میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کی سرگرمیوں سے متعلق حساس انٹیلیجنس ملنے پر مذکورہ کارروائی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اٹک: سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی ریسکیو عملے کو شاباش
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif commends the Counter Terrorism Department (CTD) for its successful operation against Fitna al-Khwarij terrorists in Attock, in which five terrorists were killed. He says security forces, police and CTD are achieving significant successes in the fight… pic.twitter.com/RoipoTidip
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) June 16, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اٹک میں ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی تعریف کی۔
’سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔‘
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اٹک کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔













