اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 جون کو سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 30 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقوں میں 26 اور 27 جون کو سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوچکا ہے 30 جون تک بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ 25 جون سے ملک کے کئی شہروں میں بارشیں ہو سکتی ہیں تاہم 24 سے 30 جون تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے شہروں ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگرمیں 26 سے 29 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں اور شہروں میں 26 اور 27 جون کو سیلاب کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ 27 جون کو ڈی جی خان میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں جبکہ مسافروں اور سیاحوں کو خراب موسم میں ناخوشگوار حالات سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اورموسلا دھار بارشیں بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ جیسے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، کاشتکار بھی موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی امور کا بندوبست کریں۔

تاہم متاثرین کسی بھی قسم کی سول ایمرجنسی میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘