مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کیٹلن کلارک کے مداح 2 سال سے زیادہ عرصے سے ان کے اپنے سگنیچر نائکی جوتوں کا انتظار کر رہے تھے اور آخر کار وہ لمحہ آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوچی کے نئے ’میڈ ان چائنا‘ اسنیکرز نے اطالوی روایت توڑ دی
اسپورٹس السٹریٹر کے مطابق جون میں انڈیانا فیور گارڈ کیٹلن کلارک نے اپنے انتہائی متوقع پہلے سگنیچر نائکی باسکٹ بال شو کی رونمائی کی تھی۔
پچھلے 3 مہینوں میں کلارک نے درجنوں نائکی کیٹلن ون کلر ویز متعارف کرا کر مداحوں کو پرجوش کیا۔ اب انتظار تقریباً ختم ہو چکا ہے کیونکہ یہ جوتا اس ہفتے لانچ ہو رہا ہے۔ جوتا 2 کلر ویز میں لانچ ہو رہا ہے۔
ریلیز کے دن اسے خریدنا آسان نہیں ہوگا تاہم اسنیکرز حاصل کرنے کے امکانات بہتر بنانے کے لیے آپ کو جو کچھ جاننے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے۔
کلارک ون کب اور کہاں سے خریدیں؟
نائکی کیٹلن ون جمعرات یکم اکتوبر کو ای ٹی پر لانچ ہو رہا ہے۔ آن لائن خریدار پرفارمنس باسکٹ بال جوتے نائکی ایس این کے آر ایس ایپ، فٹ لاکر، چیمپس اسپورٹس، ہبٹس، اور ڈکس اسپورٹنگ گڈز پر خرید سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: ’ہم بھی فیشن کریں گے‘، ادیداس نے پالتو جانوروں کی سن لی، ماڈرن کلیکشن متعارف
کیٹلن بلیو کلر وے بالغوں (140 ڈالر)، بڑے بچوں (115 ڈالر) اور چھوٹے بچوں (105 ڈالر) کے سائز میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ وارننگ کوڈ کلر وے صرف بالغ سائز میں 140 ڈالر میں آئے گا۔ جو خریدار ابتدائی ڈراپ سے محروم رہ جائیں گے وہ یہ جوتے اسٹاک ایکس اور گوٹ جیسے ری سیل پلیٹ فارمز پر تلاش کر سکتے ہیں۔
کون سے رنگ دستیاب ہوں گے؟
کیٹلن بلیو کلر وے آسمان کی گہرائی، اس کی نمائندگی کرنے والے لامحدود امکانات اور کورٹ پر کلارک کی لامحدود رینج سے متاثر ہے۔ نیلا رنگ اس تحریک اور تخیل کو ظاہر کرتا ہے جو کلارک چاہتی ہیں کہ کھلاڑی اور مداح ان کے جوتے پہن کر محسوس کریں۔
وارننگ کوڈ نیا تناظر فراہم کر کے کیٹلن بلیو ڈیزائن کو الٹ دیتا ہے۔ پیلے شیڈز ایک قدرتی وارننگ کو ظاہر کرتے ہیں بالکل اسی جوش اور شدت کی طرح جو کلارک کورٹ پر دکھاتی ہیں۔
دونوں جوتوں میں کلارک کا سگنیچر ‘سی سی’ لوگو اور ٹرپل نائکی سووش شامل ہیں۔
آنے والے ڈیزائن
اس ماہ کے شروع میں، نائکی نے شیلفز پر آنے والے پہلے چھ کلر ویز کا پیش نظارہ کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: فیشن یا صحت؟ گرمیوں میں فلپ فلاپس پہننے سے پہلے یہ اہم باتیں ضرور جان لیں
اس کے علاوہ، ٹیلر سوئفٹ، کنساس سٹی چیفس کو خراج تحسین پیش کرنے والے ڈیزائنز اور یہاں تک کہ ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ ایک اشتراک بھی شامل ہے۔
اگر مداح پہلے 2 کلر ویز سے محروم بھی رہ جائیں تو بھی آگے بے شمار مواقع آنے والے ہیں۔
دونوں کا تعلق کیا ہے؟
نائکی نے کیٹلن کلارک کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت نائکی نے ان کے نام سے اپنا سگنیچر جوتا بنایا ہے جس کا نام ہے نائکی کیٹلن 1 ہے۔











