فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بدھ کے روز ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھ گئی؟ نوٹیفکیشن سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت جاری
توسیع سے ٹیکس دہندگان کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید 2 ہفتے مل جائیں گے۔ گوشوارے جمع کرانے کی سابقہ آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔
— FBR (@FBRSpokesperson) September 30, 2026
ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: کیا آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروادیے؟ بھاری جرمانوں سے بچنے کی کل آخری تاریخ ہے
یہ توسیع مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کے پیش نظر 15 اکتوبر 2026 کی گئی ہے۔














