عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 2572 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 161 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














