اسلام آباد: راہزنی کے بعد فرار ہونے والا ملزم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے اسنیچر کو ہلاک کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم راہزنی کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے دوران گولی لگنے سے ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے دوران پولیس کانسٹیبل پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے راہزنی کی واردات میں چھینے گئے 3 موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp