پہلے ہی دن کاروبار شروع کرنے کے لیے نکلنے والے شہری کی گاڑی چوری ہوگئی، گھر میں سوگ

پیر 5 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے نوجوان سفیان کو کاروبار شروع کرنے کے پہلے ہی روز بڑا دھچکا لگ گیا، ان کی وہ گاڑی چوری ہوگئی جس پر وہ کھانے کا کاروبار شروع کرنے جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سفیان نے پرانے ماڈل کی ایک چھوٹی گاڑی پر کھانے کا اسٹارٹ اپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کاروبار کے پہلے دن کی تیاری کے لیے ان کی والدہ نے رات بھر محنت کرکے کھانا بنایا تاکہ اگلے روز گاڑی میں رکھ کر فروخت کے لیے لے جائے جاسکیں۔

تاہم صبح جب سفیان گھر سے گاڑی میں کھانا لے کر کاروبار کے لیے روانہ ہونے لگے تو انہیں معلوم ہوا کہ گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہوچکی ہے۔

واقعے کے بعد سفیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں وہ شدید پریشان اور روتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سفیان نے بتایا کہ کاروبار شروع کرنے کا پہلا دن تھا اور وہ گاڑی میں کھانا رکھ کر جانے والے تھے تاہم گھر سے باہر نکلے تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب سپر مارٹ میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی چوری

نوجوان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی گاڑی جلد از جلد برآمد کروائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد فالج کے مریض ہیں اور گھر والے پہلے ہی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ویڈیو میں سفیان کی والدہ کو بھی بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غمزدہ اور پریشان دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp