پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری، نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مذاکرات 99 فیصد تک کامیاب ہو گئے تھے، تاہم باقی ایک فیصد معاملہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کردار کے باعث حل نہ ہوسکا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے میں امن اور ترقی نہیں چاہتے اور نہ ہی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ سیاسی شہید بننے اور عوام میں خود کو ہیرو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ انہیں نہ عوام کی فکر ہے اور نہ عمران خان کی۔

سید محمد علی شاہ باچا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 12 اکتوبر تو دور کی بات، 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کا رخ مسلسل تبدیل ہو رہا ہے اور یہ کوہاٹ، پشاور، خیبر، چارسدہ، ملاکنڈ، سوات اور چترال سے ہوتا ہوا بالآخر افغانستان کی طرف جا کر ختم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع خیبر میں اسکولوں کی مخدوش صورتحال، بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر