امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوبیل امن انعام کا مستحق ہوں لیکن ملنے کا یقین نہیں، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم وسط مدتی انتخابات سے قبل کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا تہران کے ساتھ سودمند گفتگو کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے بدھ کی رات صحافیوں کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ انتخابات سے قبل تہران کے خلاف نئے حملوں پر غور کر رہی ہے۔
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) October 8, 2026
امریکی صدر نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سودمند گفتگو کر رہے ہیں اور میں سب پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب کہ ایران معاشی اور عسکری دونوں لحاظ سے بہت بری حالت میں ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل رہے گی۔
مزید پڑھیے: ایرانی میزائل سان ڈیاگو یا لاس اینجلس سے ٹکرائے تو دنیا ایک ہولناک منظر دیکھے گی، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 3 نومبر کو امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ایک اور مرتبہ اپنا ایک پرانا جملہ دہرایا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔














