خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے بعد پشاور میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے اہم علاقے کینٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور مختلف داخلی راستوں پر آمد و رفت محدود ہے، جبکہ کینٹ سے باہر جی ٹی روڈ اور عام شہری علاقوں میں معمولاتِ زندگی جاری ہیں۔
کینٹ میں داخلے کے مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جو آنے جانے والوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ممکنہ احتجاج یا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ اضافی نفری کو سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔










