تھانہ بنوں کینٹ کی حدود میں سی ٹی ڈی بنوں، سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک کردیے، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت محب خان عرف ثمین ولد شیر عبداللہ سکنہ گرہ امام شاہ بنوں کے طور پر ہوئی جو اتحاد المجاہدین پاکستان کا مقامی کمانڈر اورتنظیم کے دہشتگرد کمانڈر زر گل عرف انکل کا بھتیجا تھا۔
ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی بنوں کے 22 مقدمات میں مطلوب تھا اور ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملوں، اغوا، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ناکہ بندیوں میں ملوث تھا۔ دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔










