فخر زمان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں چھکوں کی سینچری مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

جیو سپر کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں فخر زمان کو 100 چھکوں کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے ایک چھکے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے سری لنکن بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر شاندار چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فخر زمان ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ کرکٹر نے خاموشی توڑ دی

36 سالہ فخر زمان نے 2017 میں پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے 113 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے۔

پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں فخر زمان پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 95 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

کپتان صاحبزادہ فرحان 81 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے 80 چھکے لگا رکھے ہیں۔ محمد حفیظ 76 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، فخرزمان نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

فخر زمان تاہم یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور ایشان مالنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگئی اور ٹیم 102 رنز پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اس موقع پر کپتان صاحبزادہ فرحان اور ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عرفات منہاس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اہم شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں