پی ایس ایل 11، فخرزمان نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں لاہور قلندرز کے اسٹار اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ وننگ سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

کوئٹہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس اعزاز کے ساتھ ہی فخر زمان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ‘مین آف دی میچ’ ایوارڈز حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے اب تک 103 میچز میں 14 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ بابر اعظم 107 میچز میں 9 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ اس فہرست میں رائلی روسو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب اور بابراعظم نے پی ایس ایل کا بڑا ریکارڈ بنا دیا

لاہور قلندرز نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان کی سنچری کی بدولت 197 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی اور قلندرز نے یہ مقابلہ 9 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

 لاہور کی جانب سے حارث رؤف نے 2 شکار کیے جبکہ کپتان شاہین آفریدی، اسامہ میر، سکندر رضا اور عبید شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی حمایت کیوں کی؟ فخر زمان نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

 فخر زمان کی اس شاندار کارکردگی اور تاریخی ریکارڈ نے قلندرز کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ انہوں نے حال ہی میں اپنی ٹی 20 ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی فارم سے ناقدین کو بھرپور جواب دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں