جنوبی مغربی ایکواڈور میں شام کی عبادت کی تقریب کے دوران دیوار پر نصب بھاری صلیب گرنے سے رومن کیتھولک پادری جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ سوشل میڈیا پر براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران پیش آیا، جس کے ویڈیو بیشتر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’شادی کرنی ہے تو بس کرنی ہے’، فلپائنی جوڑے نے سیلاب میں ڈوبے چرچ میں بندھن جوڑ لیا
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ساحلی شہر گوایاکل کے آرچ ڈایوسیس نے جاں بحق پادری کی شناخت پاتریشیو سانچیز کے نام سے کی ہے، جو پرپیچو سوکورو چرچ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
گوایاکل، ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو سے تقریباً 265 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
SAD: Catholic Priest Dies After Cross Bearing Jesus Christ’s Statue Falls on His Head in Ecuador
A heartbreaking incident was reportedly captured in Ecuador, where a Catholic priest tragically lost his life after a cross bearing a statue of Jesus Christ fell and struck him on… pic.twitter.com/MRgeKowzpK
— ™ Marcomediahub.com (@Marcomediahub) October 18, 2026
ہفتے کی شب پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قربان گاہ کے اوپر دیوار پر نصب بھاری صلیب اچانک اپنی جگہ سے الگ ہوکر نیچے گرتی ہے اور عبادت کرانے والے پادری سانچیز کے سر پر جا لگتی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، پادری کو صلیب گرتے ہوئے دکھائی نہیں دی۔
واقعے کے بعد عبادت میں شریک افراد مدد کے لیے پکارنے لگے، جبکہ سوشل میڈیا پر تقریب کی براہِ راست نشریات جاری رہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت میں عیسائی برادری ایک بار پھر نشانے پر، چرچ پر حملہ اور توڑ پھوڑ
مقامی حکام کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
پادری سانچیز کا تعلق کانگریگیشن آف دی موسٹ ہولی ریڈیمر نامی رومن کیتھولک مذہبی جماعت سے تھا، جو 1732 میں قائم ہوئی تھی اور دنیا کے 80 ممالک میں اس کی موجودگی ہے۔









