یونان کے جزائر لیسبوس اور ساموس کے قریب 2 الگ واقعات میں کشتیاں الٹنے سے ایک شیرخوار بچے سمیت 12 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں:ترکیہ میں افغان غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ماہ میں 25 ہزار سے زائد گرفتار
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق لیسبوس کے قریب ایک تیز رفتار کشتی کو کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرانے کے بعد حادثہ پیش آیا، جس میں 6 افراد جان سے گئے جبکہ 8 کو بچا لیا گیا۔
Twelve people killed off the coast of Greece in two separate incidents involving migrant boats in the Aegean sea https://t.co/FNIQ6rHjLg
— TRT World Now (@TRTWorldNow) October 19, 2026
دوسرے واقعے میں ساموس کے قریب 6 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق دونوں واقعات میں متعدد افراد کو بچایا گیا، جبکہ 3 لاپتا افراد کی تلاش جاری تھی۔
مزید پڑھیں: تارکینِ وطن کے خلاف مہم میں اسپائیڈر مین کے استعمال پر وائٹ ہاؤس کو تنقید کا سامنا
حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے میں بھی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یونان یورپی یونین میں داخلے کے خواہش مند تارکینِ وطن کے لیے اہم راستہ ہے۔











