کھیل کا میدان:  بے بیز آف کرکٹ کی عالمی طاقت کو شکست

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں زمبابوے جسے ابتدائی طور پر بے بیز آف کرکٹ بھی کہا جاتا تھا، نے امریکا کو 304 رنز کے بڑے مارجن سے  شکست دے دی۔

زمبابوے کے 409 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم 25.1 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوین کپتان سین ولیمز نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے 17ویں میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ کپتان سین ولیمز نے محض 65 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی وہ 174 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 21 چوکے شامل ہیں۔

 اوپنرز جوائے لینڈ گمبی نے 78 اور انوسینٹ کایا نے 32 رنز بنائے۔ سکندر رضا نے 27 گیندوں پر 48 اور ریان برل نے 16 بالوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

امریکا کے باؤلرابھیشیک پراڈکر نے 3، جیسی سنگھ نے 2 اور نوستھوش نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ زمبایوے کے 409 رنز کے بڑے ٹوٹل کے جواب میں امریکا کی ٹیم 25.1 اوور میں 104 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی۔

ابھیشیک نے 24 ، جسی سنگھ نے 21 رنز اور گجانند سنگھ نے 13 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

زمبابوین بائولرز رچرڈ انگاراوا اور سکندر رضا نے دو دو، بریڈ ایوانس، لیون جونگوے اور ریان برل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح زمبابوے نے امریکا کو 304 رنز کے بڑے مارجن سے شکست سے دوچار کردیا جو کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی فتح ہے۔  ورلڈکپ کوالیفائر میں زمبابوین ٹیم ابھی تک چار میچوں میں ناقابل شکست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘