سلمان خان شوٹرز کا پہلا ہدف تھے، ٹائیگر شروف فائرنگ کیس میں انکشاف

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پہلے اداکار سلمان خان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی موجودگی دیکھ کر اپنا ارادہ تبدیل کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گرفتار تین ملزمان ابتدائی طور پر سلمان خان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ تاہم رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باعث انہوں نے مبینہ طور پر دوسرے ہدف کا انتخاب کیا۔

رپورٹس میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پوسٹس اور انسٹاگرام پیجز کے ذریعے ٹائیگر شروف کی معمول کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہیں مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ اداکار اتوار کے روز ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع ایک فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں ان کی سکیورٹی نسبتاً کم ہوتی ہے۔

ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا جب اداکار فٹ بال گراؤنڈ سے روانہ ہو رہے تھے۔ ٹائیگر شروف اس واقعے میں محفوظ رہے تاہم ان کے ڈرائیور اور ایک دوسرے شخص کو چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف فائرنگ کیس: 2 خواتین سمیت 4 مزید ملزمان دہلی اور ہریانہ سے گرفتار

پولیس نے واقعے کے سلسلے میں راجستھان کے شہر کوٹا سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی حکام ملزمان کی نقل و حرکت، حملے سے قبل مبینہ نگرانی اور واقعے کے پس پردہ محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام اس امکان کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس واقعے میں کسی منظم جرائم پیشہ گروہ کا کردار تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد انیل پنڈت اور ہرمن سندھو نامی دو افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان افراد نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ظاہر کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی شخصیات کو بھی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اداکاروں کے لیے بھی غیر محفوظ؟ ٹائیگر شروف پر سرعام فائرنگ، حملے کی ذمہ داری کس نے قبول کی؟

مذکورہ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گروہ اس سے قبل بھی ٹائیگر شروف کو خبردار کر چکا تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کے بعد سلمان خان منگل کو ممبئی کے کالینا ایئرپورٹ پر مسلح سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ نظر آئے۔ یہ پیش رفت بالی ووڈ شخصیات کو درپیش سکیورٹی خدشات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد فلمی صنعت سے وابستہ اداکاروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ