وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ: سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت  کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے 22 دسمبر 2025ء کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج درخواست گزار محمد یامین کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن اور اس کی توثیق کرنے والا سندھ ہائیکورٹ کا 22 دسمبر 2025ء کا فیصلہ مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سرکاری ملازم ترقی کو بطورِ حق کلیم نہیں کر سکتا، وفاقی آئینی عدالت

جسٹس محمد کریم خان آغا نے کیس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی ترمیم سے قبل مقررہ مدت کے لیے تعینات ہونے والے ججز پر نئی عمر کی حد (65 سال) کا اطلاق نہیں ہوتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اہم قانون سازی کا نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عطا کیے گئے قانونی حق کو کسی واضح اور مخصوص قانون سازی کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

کیس کا پس منظر

درخواست گزار محمد یامین کو 19 ستمبر 2024ء کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے تحت ڈھائی (2.5) سال کی مدت کے لیے جج اے ٹی سی-IV (ATC-IV) کراچی تعینات کیا گیا تھا۔ تقرری کے وقت درخواست گزار کی عمر تقریباً 70 سال تھی اور اس وقت رائج قانون میں ججز کی تقرری کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد مقرر نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی آئینی عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل مسترد کردی

تاہم بعد ازاں منظور کیے گئے ‘سندھ اینٹی ٹیررازم ترمیمی ایکٹ 2025ء’ کے تحت ججز کی تقرری اور عہدے پر برقرار رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال مقرر کر دی گئی۔ اس ترمیم کو بنیاد بناتے ہوئے حکومتِ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے محمد یامین سمیت 3 ججز کو فوری طور پر عہدوں سے فارغ کر دیا تھا، جسے بعد میں سندھ ہائیکورٹ نے بھی درست قرار دیا تھا۔

عدالتی فیصلہ اور حکم

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار محمد یامین بطور جج اے ٹی سی کراچی اپنی ڈھائی سالہ متعین کردہ مدت بلا تعطل مکمل کریں گے، کیونکہ ترمیمی ایکٹ کے تحت طے شدہ 65 سال کی حد کا اطلاق ان کی سابقہ تقرری پر نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ایک بار پھر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان

ایران سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بہت جلد کچھ ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

سیاح کی ایک تصویر نے 12 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے آثار کا سراغ لگانے میں کیسے مدد کی؟

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

’میری بیٹی نے محض 15 سال کی عمر میں قرآن مجید کا اول سے آخر تک مطالعہ کیا ‘سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف

ویڈیو

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟