اسحاق ڈار کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مالدیپ کے صدر کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور انہیں اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مالدیپ پاکستان بزنس فورم میں مالدیپ کے کاروباری وفد کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط سے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد کے لیے تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp