الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ کیسز کی سماعت 28 اکتوبر 2026 کو مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سیکریٹری وزارت دفاع اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کیسز کی سماعت کا مقصد پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔










