امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلاریٹا میں تیز ہواؤں کے باعث ایک بڑا درخت چلتی گاڑی پر آ گرا، تاہم گاڑی میں سوار 4 بچوں کی ماں جینا کریل معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔
مزید پڑھیں:ٹنگوسکا 1908: وہ پراسرار خلائی دھماکا جس نے 8 کروڑ درخت گرا دیے مگر زمین پر گڑھا نہیں بنا
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔ درخت گرنے سے خاتون کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔
جینا کریل نے بتایا کہ درخت کو گاڑی پر گرتے دیکھ کر انہیں محسوس ہوا کہ وہ زندہ نہیں بچ پائیں گی۔ درخت کے گرنے سے شیشہ ٹوٹا اور اس کے ٹکڑے ان پر آ گرے۔
View this post on Instagram
حادثے کے بعد خاتون کو کمر میں درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔ ان کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے باوجود ان کا محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔
خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ان کے چاروں بچے گاڑی میں موجود نہیں تھے، جس کے باعث خاندان ایک بڑے سانحے سے بچ گیا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش، بلیو ایریا میں درخت گرگیا
ALERT: Woman has her car crushed by a massive tree as she was driving down the road.
The woman was driving down Magic Mountain Parkway in Santa Clarita when an almost 50-foot tree toppled over due to extreme winds.
The tree smashed her car and made the “concrete rumble.”
Christian, a witness, and his father stood there discussing how people should stay safe, and he hoped a tree wouldn’t fall right before it did.
“Thankfully she wasn’t on the right lane, because if she was on the right lane, she would have been toast.”
Crews had to chainsaw the tree apart to get the car out from under it and clear the street.
Gusts from the Santa Ana winds have reached 50 to 70 miles per hour, and warnings have been issued for everyone to stay safe in these conditions.
— E X X ➠A L E R T S (@ExxAlerts) October 16, 2026
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر درخت ہٹانے کا کام کیا۔ حکام نے تیز ہواؤں کے دوران درختوں اور دیگر ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔









