پنجاب حکومت نے آئندہ سال صوبے بھر میں بسنت کا تہوار منظم انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت مارچ کے دوسرے ہفتے میں منائی جائے گی، جس کے لیے انتظامی تیاریوں اور ضابطہ کار کی تشکیل پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا 10 روزہ بسنت کا تحفہ، لاہوری کیا کہتے ہیں؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بسنت کے باقاعدہ انعقاد کے لیے پنجاب حکومت قانون سازی کرے گی، جس میں پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ضروری ضوابط شامل کیے جائیں گے تاکہ تہوار کو منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت 2027 کی تیاریاں شروع، پتنگ سازوں کی رجسٹریشن کب شروع ہوگی؟
بسنت کے لیے مخصوص مقامات کے تعین اور تہوار کے انعقاد سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔










