بلی جین کنگ کپ: ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھوٹان کو 0-3 سے ہرا دیا

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں جاری ‘بلی جین کنگ کپ ایشیا/اوشینیا گروپ’ ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کے روز بھوٹان کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواتین کے تاریخی بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد، امریکی سفارت کار نٹیلی بیکر کی تعریف

پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچز میں اشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی نے سنگلز کے مقابلے اسٹریٹ سیٹس میں جیتے، جبکہ ڈیبیو کرنے والی رومیسہ ملک اور حجرہ سہیل نے ڈبلز کے مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ مکمل کیا۔

سنگلز مقابلے

اشنا سہیل نے بھوٹان کی تاندن دورجی کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 0-6 اور 0-6 سے شکست دی۔

ماہین آفتاب قریشی نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنزن وانگسل لہاڈن کو 0-6 اور 0-6 کے یکساں اسکور سے ہرایا۔

ڈبلز مقابلہ

بین الاقوامی ٹیم مقابلے میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی رومیسا ملک اور حاجرہ سہیل کی جوڑی نے بھوٹان کی کنلے یانگڈن اور تاندن تشیئانگ وانگمو کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی۔

دیگر میچز کے نتائج

گروپ اے:  مالدیپ نے بحرین کو 0-3 سے ہرا دیا۔

گروپ بی: قطر نے کویت کو اور ایران نے اردن کو بالترتیب 0-3 کے ایک جیسے مارجن سے شکست دی۔

مزید پڑھیے: گراس روٹ لیول پر ٹینس کا فروغ : پی ٹی ایف اور فٹ پرنٹ آف ہوپ کا شمالی علاقوں میں کیمپس کا انعقاد

پاکستان کی ویمنز ٹینس ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ جمعے کے روز مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

محسن نقوی کا صدر مالدیپ اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ، پاکستانی ثقافت اور صوفی قوالی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے

پی آئی اے کا نیا یونیفارم متعارف، معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے تیار کیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ویڈیو

مکہ معاہدے میں شرکت کے لیے کون کون سے ممالک لائن میں ہیں؟

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟