وزیراعظم نے 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور مہنگائی کے اثرات سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے سال 2027 کی گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار روپے زیادہ ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے اس فیصلے کا مقصد ملکی زرعی شعبے کو فروغ دینا، کسانوں کے معاشی مفادات کا تحفظ کرنا اور آئندہ سال گندم کی پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: اضاخیل گندم اسکینڈل: زہریلی اور خراب گندم انسانی خوراک کے لیے مضر قرار، انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

حکومتی اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، تاہم زرعی پیداواری اخراجات میں اضافے کے پیش نظر سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت بڑھا کر 4500 روپے فی من کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلیٰ پنجاب اور سندھ کی مشاورت اور تعاون بھی شامل رہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمت کے تعین سے متعلق مشاورتی عمل میں تعاون اور قابل قدر تجاویز پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم کے مطابق گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا بنیادی مقصد کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ کاشت کاروں کو گندم کی کاشت کے لیے مؤثر ترغیب دینا بھی اس فیصلے کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی مجوزہ قیمت سے کسانوں کو نہ صرف اپنی پیداواری لاگت پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ وہ اپنی فصل سے مناسب منافع بھی حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مہنگائی اور زرعی اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث کسانوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پاکستان کو گزشتہ 2 برسوں میں گندم درآمد بھی کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا فیصلہ ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے میں استحکام لانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

حکومت کو توقع ہے کہ گندم کی نئی مجوزہ قیمت کے تعین سے کاشت کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا اور وہ آئندہ سیزن میں زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں گے، جس کے نتیجے میں گندم کی بھرپور بوائی اور ملکی پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہوں گے۔

مزید پڑھیں: گندم کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے درآمدی عمل تیز کرنے کا فیصلہ

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا یہ اقدام کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے، زرعی معیشت کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو غذائی ضروریات کے حوالے سے زیادہ خودکفیل بنانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ سال 2027 پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے حوالے سے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس: طلبا نے حکومتی تجاویز مسترد کردیں، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں