پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جاپان کے خلاف میچ ڈرا کرکے سلطان جوہر کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے جمعے کو اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں جاپان کو 2-2 سے ڈرا پر روک کر سلطان جوہر کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

ملائیشیا کے جوہر بہرو کے تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے حمزہ فیاض (34ویں منٹ) اور غلام مصطفیٰ (43ویں منٹ) نے پاکستان کے لیے گول کیے جس نے 2 بار پیچھے رہنے کے بعد کم بیک کر کے ڈرا حاصل کیا اور ٹائٹل کلاش میں اپنی جگہ بک کر لی۔

دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلہ 7 پوائنٹس اور جمع 8 کے یکساں گول فرق کے ساتھ ختم کیا۔ تاہم پاکستان نے گول کرنے کے بہتر ریکارڈ کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی جس نے جاپان کے 16 کے مقابلے میں 18 گول کیے تھے۔

گرین شرٹس نے ابتدائی راؤنڈ کا اختتام 2 جیت، ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے چین کو 8-3 اور کینیڈا کو 6-2 سے شکست دی تھی، اس سے پہلے کہ میزبان ملائیشیا سے 3-2 سے معمولی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے: سلطان آف جوہر کپ 2026، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، افتتاحی میچ میں چین کو 3-8 سے شکست

پاکستان کا مقابلہ ہفتہ کو اسی مقام پر فائنل میں میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟