سلطان آف جوہر کپ: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی، کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

قومی جونیئر ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم کے خلاف مسلسل حملے کرتے ہوئے اپنی برتری قائم رکھی۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ فیاض نے میچ کے 9ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جسے حمزہ علی نے 14ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے دگنا کردیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور 25ویں منٹ میں رانا عبداللہ سمیع نے گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر قومی ٹیم کی برتری 0-3 کردی۔

کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں پہلا گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم پاکستانی ٹیم نے اپنی جارحانہ حکمت عملی جاری رکھی۔

میچ کے 38ویں منٹ میں رانا ولید نے پاکستان کے لیے چوتھا گول اسکور کیا، جس کے بعد قومی ٹیم کو 1-4 کی برتری حاصل ہوگئی۔

کینیڈا کے یوگیشوارن ابھیرام نے 45ویں منٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کیا اور مقابلہ 2-4 کردیا۔

آخری کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑی ایک مرتبہ پھر بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور مزید 2 گول کرکے کینیڈا کی واپسی کی امیدیں ختم کردیں۔

پاکستان کی جانب سے آسام حیدر نے 51ویں منٹ میں پانچواں جبکہ عدیل نے 54ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کرکے قومی ٹیم کی 2-6 سے کامیابی یقینی بنادی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کینیڈا کے خلاف شاندار فتح پر قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ میچوں میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شناختی کارڈ پر نام کیسے تبدیل کروایا جاسکتا ہے؟ نادرا نے مکمل طریقہ کار اور فیس کی تفصیلات بتا دیں

فرانس میں پُرتشدد مظاہروں میں اضافہ، ایک شخص ہلاک، 1800 گرفتار اور سیکڑوں دکانیں تباہ

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

بابر اعظم کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں