صائم ایوب ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان متبادل نامزد

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

صائم ایوب نے ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کی موجودہ فارم کے بارے میں ان کی دیانت دارانہ رائے کو سراہتے ہوئے ان کی درخواست قبول کرلی۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

پاکستان ٹیم مسلسل 3 میچز جیت کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ قومی ٹیم سیریز کے 5ویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟