فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں اوپننگ بیٹرز تاحال انجری سے صحت یاب ہونے کے مرحلے میں ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا
پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی بورڈ کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث انہیں 30 مئی سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔
بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد دوبارہ مسابقتی کرکٹ میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے کیوں پرجوش ہیں؟
سیریز کے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔














