فضا میں تسلط قائم کرنے کی دوڑ، اسپیس ایکس اور اپولو گلوبل کے درمیان 40 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیک ٹائیکون اور دُنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے چاند اور مریخ کے مشنز کی مالی اعانت اور کمپیوٹنگ پاور کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اپولو گلوبل مینجمنٹ کے ساتھ 40 ارب ڈالر کی تاریخی اے آئی چپ فنانسنگ ڈیل طے کر لی ہے۔

ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق اس معاہدے کے تحت اپولو گلوبل مینجمنٹ کا ایک الحاق شدہ ادارہ اے آئی چپس اور سرور ہارڈویئر خرید کر راکٹ سے اے آئی تک کے اس سفر میں مصروف ادارے اسپیس ایکس کو لیز پر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:’کٹھ پتلیوں کو ہی نہیں ڈوریں ہلانے والوں کو بھی دیکھ لوں‘، اپنے خلاف تحقیقات پر ایلون مسک کی ڈیموکریٹس کو دھمکی

اس ڈیل کے تحت کل بنیادی ادائیگیاں تقریباً 40 ارب ڈالر ہوں گی، جبکہ ہر لیز کا دورانیہ سازوسامان کی ترسیل کے دن سے لے کر 5 سال سے کچھ زیادہ عرصے پر محیط ہوگا۔

کمپنی کا ہدف ہے کہ اس سال کے آخر تک اس ڈیل کو مکمل طور پر حتمی شکل دے دی جائے۔

خلائی مشنز اور بھاری اخراجات

یہ معاہدہ اسپیس ایکس کے بھاری اخراجات اور مالیاتی دباؤ کو واضح کرتا ہے، جو اپنے پرامید چاند اور مریخ کے مشنز کو فنڈ دینے کے لیے کمپیوٹنگ پاور کی غیر معمولی طلب سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان لیزز کا باضابطہ آغاز 2027 کی پہلی ششماہی میں متوقع ہے، جو کہ چپس کی اصل ترسیل کے فورا بعد عمل میں آئے گا۔

ایلون مسک اور سی ایف او کے بیانات

اس سے قبل اتوار  کو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی تھی کہ اسپیس ایکس نے گرافکس پروسیسنگ یونٹس کے لیے 40 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ کو بند (کلوز) کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:’اینتھروپک نہیں مس اینتھروپک، اوپن نہیں کلوزڈ اے آئی‘: ایلون مسک نے معروف کمپنیوں کے الٹ نام رکھ دیے

ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ یہ فنانسنگ بنیادی طور پر پہلی اور دوسری سہ ماہی میں آنے والی چپس کو ہدف بناتی ہے اور موجودہ سہ ماہی میں یہ کوئی بڑا فیکٹر ثابت نہیں ہوگی۔

دریں اثنا چیف فنانشل آفیسر بریٹ جانسن نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ اسپیس ایکس کو چوتھی سہ ماہی میں 35 ارب ڈالر سے 40 ارب ڈالر تک کے کیپیتال ایکسپینڈنڈیچر کی توقع ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسپیس ایکس انویڈیا چپس خریدنے کے لیے 40 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کی غرض سے بین الاقوامی بینکوں اور بڑے اثاثہ مینیجرز کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے، جو اب عملی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟