’اینتھروپک نہیں مس اینتھروپک، اوپن نہیں کلوزڈ اے آئی‘: ایلون مسک نے معروف کمپنیوں کے الٹ نام رکھ دیے

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے دیگر اے آئی کمپنیوں پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کمپنیوں کے نام حقیقت کے بالکل الٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں چینی اے آئی ریسرچ کمپنی ’ڈیپ سیک‘ کے استعمال پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

اسپیس ایکس کے سی ای او نے والٹر آئزکسن کے پوڈ کاسٹ ’دی بلڈرز‘ میں مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ایک طرح کی ’آئرنی میکسامائزر‘ بن چکی ہے۔

ایلون مسک نے از راہ مذاق کہا کہ مجھے ناموں کی وجہ سے تھوڑی سی پریشانی ہے کیونکہ حقیقت ایک طرح کی آئرنی کو بڑھانے والی چیز بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی چیز کا نام اینتھروپک رکھیں تو امکان یہی ہے کہ وہ مس اینتھروپک بن جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالکل اسی طرح جیسے اوپن اے آئی اب ’بند‘ ہو چکی ہے، اسٹیبلٹی اے آئی غیر مستحکم ہے اور مڈ جرنی ’مڈ‘ نہیں رہی۔ لگتا ہے یہ سب اپنے ناموں کی ضد بن گئے ہیں۔

ایلون مسک نے پہلے بھی اینتھروپک پر تنقید کی تھی۔ فروری میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ مس اینتھروپک اور شر ہے اسے ٹھیک کرو۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اینتھروپک کا ’مس اینتھروپک‘ بننا ناگزیر آئرنی ہے۔ جب تم نے نام رکھا تھا تب ہی تمہاری قسمت یہی بن چکی تھی۔

مزید پڑھیے: ’آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا‘: سربراہ گوگل ڈیپ مائنڈ کی اے آئی سائبر حملوں میں شدت کی پیشگوئی

ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے درمیان تعلقات شروع میں باہمی تعاون اور غیر منافع بخش شراکت داری سے شروع ہوئے تھے لیکن اب یہ ایک اعلیٰ سطحی رقابت اور قانونی جنگ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں ایلون مسک نے اس بات پر بھی تفصیل سے بات کی کہ حریف کمپنیاں ایک دوسرے کی مدد سے سپر انٹیلی جنس کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: صارفین نے بدسلوکی کی تو اے آئی ماڈل کلاڈ ان سے گفتگو روک دے گا، اینتھروپک کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حریفوں کو رسائی دیتے ہیں کہ دیکھو نیا ماڈل آزماؤ اور دیکھیں کہ کوئی مسئلہ تو نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، گیس سپلائی میں کچھ بہتری کی امید

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو کون سا نیا خصوصی اختیار دیدیا گیا؟

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟