عمران خان سمیت اسلام آباد کے قیدی نئی ماڈل جیل میں کب منتقل ہوں گے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل مکمل ہو چکی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 2 سے 4 روز میں اس کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد قیدیوں کی نئی جیل میں منتقلی شروع کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی عدالتوں سے متعلق تمام قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کیا جائے گا، جس میں اڈیالہ جیل میں قید وہ افراد بھی شامل ہوں گے جن کے مقدمات اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل پر کام 2009 میں شروع ہوا تھا، جبکہ 2016 میں اس کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ 2024 میں جب وہ پہلی بار اس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے تو جیل کی تعمیر تقریباً 40 فیصد مکمل تھی، حتیٰ کہ عمارت کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل نہیں ہوا تھا اور منصوبہ ختم ہونے کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں، اگلے ماہ افتتاح کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے منصوبے پر کام شروع کیا۔ وہ اس کا کریڈٹ طلال چوہدری اور سی ڈی اے کی ٹیم کو دیتے ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کرکے تعمیر مکمل کی۔ ان کے مطابق طلال چوہدری باقاعدگی سے جیل کا دورہ کرتے اور تعمیراتی کاموں کی ایک ایک چیز کا جائزہ لیتے رہے، جبکہ اسلام آباد پولیس نے بھی جیل کی سیکیورٹی کے لیے اپنے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی۔

وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ اب مکمل ہو چکا ہے، جبکہ جیل کا کچن اور اسپتال بھی تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں یہاں پہنچ کر اس کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان منصوبوں میں شامل تھا جن کی تعمیر طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی جیل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور قیدیوں سے ملاقات کے انتظامات سمیت تمام امور اس انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں کہ یہ جیل ایک مثال بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں، وزیرداخلہ نے ڈیڈلائن دیدی

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں قید ان افراد کی منتقلی سے متعلق سوال پر، جن کے مقدمات اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کی عدالتوں کے قیدیوں کو نئی جیل منتقل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق جیل کے پہلے مرحلے میں 1,500 قیدیوں کی گنجائش رکھی گئی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں اس گنجائش کو بڑھا کر 3 سے 4 ہزار قیدیوں تک لے جایا جا سکے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی نگرانی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسے ہر لحاظ سے ماڈل جیل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھی متعلقہ ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لڑکیوں کو حقیقی زندگی میں ’ابوبکر‘ چاہیے تو بیٹوں کی تربیت بھی ایسی کرنا ہوگی، سعدیہ امام

پی ایل ایل نے ایل این جی خریداری کے لیے بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع کر دی

شہزادہ ہیری کی سسرالی فیملی میں نیا تنازع، میگھن مارکل کے والد سنگین الزامات کے تحت گرفتار

پاکستان اور سوڈان کا سیکیورٹی اور سائبر کرائم سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت: اپوزیشن رکن پارلیمان پر قاتلانہ حملہ، بی جے پی ذمہ دار قرار، ابھیشیک بینرجی کی عدلیہ اور پولیس پر سخت تنقید

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟