لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر کی جانب سے لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزم کی حرکتوں سے خوف زدہ ہوکر لڑکی نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث رائیڈر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بائیک رائیڈر کے روپ میں مسافروں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کروائی تھی۔ دورانِ سفر رائیڈر نے اسے مبینہ طور پر ہراساں کیا، جس پر لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بائیکیا رائیڈر کے روپ میں 25 وارداتیں کرنے والا ڈکیت گرفتار
ترجمان کے مطابق چھلانگ لگانے کے باعث لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔










