قطر میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کردیا۔ وزارتِ تجارت کے مطابق اس مرکز کے قیام کا مقصد قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اور ملکی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر جام کمال خان نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور قطر کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور پاکستانی برآمدات میں اضافے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کے لیے کاروباری روابط مضبوط بنانا ضروری ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری برادری ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ملاقات میں پاکستانی برآمد کنندگان اور قطری کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ وزارتِ تجارت کے مطابق ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر پاکستانی مصنوعات کو قطری خریداروں کے سامنے متعارف کرانے اور نئی تجارتی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں بڑی معاشی طاقتیں موجود ہونے کے باوجود پاکستان پر اعتبار کیا جارہا ہے، جام کمال

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا اور نئی برآمدی منڈیوں کی تلاش حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کی مدد کے الزام میں امریکا کی بھارتی جوڑے اور ترک کمپنی پر پابندیاں

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا