الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے صوبے کے 16 اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے صوبے کے باقی اضلاع میں بھی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہاں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری قانونی اور انتظامی مراحل مکمل کیے جا سکیں۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے دیا، جن اضلاع میں حلقہ بندیاں ہوئیں وہاں بلدیاتی انتخابات ہوں گے
دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع میں حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے۔ الیکشن کمیشن #KPK #ECP pic.twitter.com/gXr5bzxbmr
— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 28, 2026
حکم کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ اضلاع کو انتخابی عمل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے 11 اکتوبر 2026 کے فیصلے میں شامل اضلاع اس استثنیٰ کے تحت آئیں گے۔











