وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد سمیت 5 بہن بھائیوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے تمام بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرانے اور رہائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے سمیت پانچ بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے منیر احمد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ کا بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کرنے کا حکم۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری خود اٹھا لی، میر سرفراز بگٹی نے اپنے عملے کے زریعے زاتی اخراجات سے یتیم بچوں کو “ونٹر شاپنگ” بھی کروائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔
— Govt. of Balochistan (@dpr_gob) October 28, 2026
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے منیر احمد، اس کے چھوٹے بھائی اور تینوں بہنوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے کے ساتھ رہائش کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بے سہارا بچوں اور ان کی والدہ کی مکمل کفالت کی ذمہ داری ذاتی طور پر اٹھانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے عملے کے ذریعے ذاتی اخراجات سے یتیم بچوں کو موسم سرما کے لیے خریداری بھی کروائی۔
میر سرفراز بگٹی نے پانچوں بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔











