پاکستان کا اعزاز، دنیا کے 2 فیصد بہترین سائنس دانوں کی فہرست میں نسٹ کے 45 محققین شامل

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 45 محققین نے دنیا کے 2 فیصد نمایاں ترین سائنس دانوں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ سال 2026 کے لیے جاری ہونے والی یہ عالمی درجہ بندی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسویئر (Elsevier) کے تعاون سے مرتب کی گئی ہے۔

نسٹ کے لیے اس کامیابی کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ فہرست میں شامل 45 محققین میں سے 16 ایسے ہیں جو مسلسل کئی برسوں سے دنیا کے نمایاں ترین سائنس دانوں میں اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ اعزاز مختلف علمی و سائنسی شعبوں میں ان کی قابل قدر خدمات اور مسلسل بہترین تحقیقی کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

نسٹ کے ریکٹر کی محققین کو مبارک باد

اس نمایاں کامیابی پر نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے عالمی فہرست میں شامل ہونے والے تمام محققین کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ نسٹ کے محققین نے اپنی علمی اور تحقیقی خدمات کے ذریعے نہ صرف جامعہ بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔

ریکٹر نسٹ کے مطابق یہ اعزاز عالمی تحقیقی میدان میں پاکستان کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ حقیقی دنیا کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے نسٹ کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

عالمی فہرست میں شامل نسٹ کے محققین کون ہیں؟

دنیا کے 2 فیصد نمایاں ترین سائنس دانوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے نسٹ کے محققین کا تعلق مختلف علمی اور تحقیقی شعبوں سے ہے۔

ان محققین میں ڈاکٹر میراج مصطفیٰ، ڈاکٹر مبشر جمیل، ڈاکٹر رافعہ ممتاز، ڈاکٹر حیدر عباس، ڈاکٹر طیبہ نور، ڈاکٹر محمد عثمان اکرم، ڈاکٹر صفیہ اکرم، ڈاکٹر افتخار حسین گل، ڈاکٹر رضوان الحق، ڈاکٹر آصف حسین خواجہ، ڈاکٹر محمد تقی مہران، ڈاکٹر عدیل وقاص، ڈاکٹر خورشید محمد، ڈاکٹر زیب جہاں اور ڈاکٹر غلام علی شامل ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر حسن علی خٹک، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر سید علی حسن، ڈاکٹر عمران مخدوم، ڈاکٹر عمران اختر، ڈاکٹر سید شعیب احمد شاہ، ڈاکٹر محمد یاسین، ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر محمد ناصر امین، ڈاکٹر جواد احمد، ڈاکٹر محمد معظم فراز، ڈاکٹر عاصم شہزاد، ڈاکٹر نسیم اقبال، ڈاکٹر راؤ ارسلان خوشنود اور ڈاکٹر عرفان احمد گوندل بھی عالمی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر محققین میں ڈاکٹر محمد انس ساجد، ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر لبنیٰ یعقوب، ڈاکٹر منظر سہیل، ڈاکٹر محمد حسن، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر علویٰ گل، ڈاکٹر حسن نذیر، ڈاکٹر غلام حیدر، ڈاکٹر سید علی رضوان اور ڈاکٹر عمران میر شامل ہیں۔

ان کے علاوہ یاسر اقبال، فرقان فاروق، سید حسن احمد اور ارشد عالم خان کے نام بھی دنیا کے 2 فیصد نمایاں ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp