والد کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز پوسٹ، این سی سی آئی اے نے بیٹے کو گرفتار کرلیا

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی تضحیک کرنے اور ان کے خلاف توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ توہین آمیز مواد پوسٹ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے اپنے والد کی تصویر کے نیچے انگریزی میں لفظ ‘Dogs’ لکھنے کے ساتھ توہین آمیز ایموجیز بھی استعمال کیے، جس پر این سی سی آئی اے ایبٹ آباد نے کارروائی کی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے موبائل فون سے متعلقہ فیس بک اکاؤنٹ بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے واضح کیا ہے کہ آن لائن ہراسگی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp