’آؤ! پھر سے مذاکرات کرتے ہیں‘، نائب امریکی صدر وینس کا ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے رابطہ

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی  وینس نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ محسن رضائی کو خط لکھا ہے کہ آئیں! مذاکرات کا سلسلہ بحال کرتے ہیں جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات چیت ہو۔ انہوں نے کہا کہ  ممکنہ امریکی فوجی حملوں کو روکنے کے لیے کسی بھی مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت لازمی ہوگی۔

ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ محسن رضائی کو خط ارسال کیا ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکی حملوں کو ٹالنے کے لیے کسی بھی قسم کے مذاکرات کا آغاز ’جوہری مسئلے پر بات چیت‘ کا تقاضا کرتا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے ’ایکسیوس‘ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم رکن محسن رضائی کو بھیجا گیا یہ خط جس کا بنیادی محور امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا ہے،گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے ایران سے کیا جانے والا اعلیٰ ترین سطح کا رابطہ ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران میں بڑی سطح پر کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

نائب صدر وینس نے خود محسن رضائی کو یہ خط بھیجنے کی تجویز دی تھی۔ محسن رضائی کا شمار ایران کے اہم ترین سیکیورٹی حکام میں ہوتا ہے اور ان کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ براہ راست رابطہ ہے۔

واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اس خط کی ارسال پر کافی پرجوش تھے۔ تاہم اہلکار نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ یہ خط کب بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس خط کی خبر سب سے پہلے امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے شائع کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے ایران جنگ پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

مذاکرات کی بحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دونوں ممالک کی سخت شرائط ہیں۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ امریکا مذاکرات سے پہلے اس پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرے، اس کے منجمد اثاثے بحال کرے اور تیل کی فروخت کی اجازت دے۔ دوسری جانب امریکا کی شرط ہے کہ ایران کو کسی بھی قسم کی پابندیوں میں نرمی سے پہلے جوہری مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنا ہوگا۔

امریکی صدر کا مؤقف

بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینس کے اس خط کا مقصد ایران کو ضروری طبی سامان کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’بنیادی طور پر اس اقدام کا مقصد وہاں کے بیمار اور متاثرہ افراد تک امداد اور سامانِ زیست پہنچانا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر، راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند

سردیوں کی آمد، اسلام آباد میں سستے اور اسٹائلش گرم کپڑے کہاں سے مل سکتے ہیں؟

امریکا کے وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی اہم پیشقدمی، ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خطرہ

کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہونے جا رہے ہیں؟

جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا سالک حسین کے بیان پر جوابی وار

ویڈیو

سردیوں کی آمد، اسلام آباد میں سستے اور اسٹائلش گرم کپڑے کہاں سے مل سکتے ہیں؟

امریکا کے وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی اہم پیشقدمی، ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خطرہ

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا