اردوان اور ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی، یوکرین جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی کشیدگی اور یوکرین جنگ سمیت عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ترک ایوانِ صدر کے شعبۂ ابلاغ کے مطابق اردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون تیز کرنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔ دونوں ممالک 2027 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 100ویں سالگرہ منائیں گے۔

اردوان نے آبنائے ہرمز اور یمن کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل حل کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

ترک صدر نے یوکرین اور روس کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اردوان اور ترک عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارک باد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر، راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند

سردیوں کی آمد، اسلام آباد میں سستے اور اسٹائلش گرم کپڑے کہاں سے مل سکتے ہیں؟

امریکا کے وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی اہم پیشقدمی، ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خطرہ

کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے ہونے جا رہے ہیں؟

جھوٹے الزام لگانا عاجزی اور جواب دینا تکبر ہے؟ مریم نواز کا سالک حسین کے بیان پر جوابی وار

ویڈیو

سردیوں کی آمد، اسلام آباد میں سستے اور اسٹائلش گرم کپڑے کہاں سے مل سکتے ہیں؟

امریکا کے وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی اہم پیشقدمی، ٹرمپ کی جماعت کو کانگریس میں اکثریت کھونے کا خطرہ

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا