ہواوے کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات، مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین میں ہواوے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تزویراتی شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔

ہواوے کے اعلیٰ عہدیداروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں ہواوے کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جبکہ پنجاب کے ایک ہزار نوجوانوں کو ہواوے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ہواوے کی جانب سے پنجاب کی 300 خواتین تربیت کاروں کو بھی مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے خصوصی ترسیلی یونٹ کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 6 ڈیٹا سینٹرز اور خودمختار ڈیٹا سینٹر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

’پنجاب کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے‘

مریم نواز شریف نے پنجاب کے ساتھ ہواوے کے اشتراکِ کار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے۔ پنجاب پاکستان اور جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے اور اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کارکردگی، شفافیت، فیصلہ سازی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔ ٹیلنٹ کی نشوونما اور ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پنجاب کی حکمت عملی کے اہم ستون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مقامی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔ معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تزویراتی شراکت داری ڈیجیٹل طور پر بااختیار، فعال، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز پنجاب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

ملاقات میں اسمارٹ سٹی، کمانڈ سینٹر، صحت، تعلیم، زراعت اور صنعتی شعبوں میں ہواوے کے اشتراک، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ہنرمندی کے فروغ اور سمارٹ عوامی خدمات کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

’ پنجاب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے‘

صوبائی معاون خصوصی علی ڈار نے پنجاب میں مصنوعی ذہانت کے دفتر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور طرز حکمرانی کے لیے مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔

علی ڈار نے کہا کہ پنجاب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے، جبکہ 2029ء تک پنجاب جنوبی ایشیا میں مصنوعی ذہانت سے منسلک اور مربوط نظام رکھنے والا صوبہ بن جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے، جبکہ حکومت پنجاب سرکاری افسران، اہلکاروں اور کابینہ ارکان کو بھی مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کررہی ہے۔

علی ڈار کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی، زراعت، ٹریفک اور دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی معاونت کارگر ثابت ہو رہی ہے۔ پنجاب پاکستان بھر میں مصنوعی ذہانت کا دفتر قائم کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، نوبل فیملی کا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین

ملاقات میں ہواوے اور حکومت پاکستان کے اشتراک کو مؤثر بنانے کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ہواوے کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ کمپنی ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

میر رضا قتل کیس: شاہراہ فیصل بلاک کرنے پر 100 کے قریب مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ