غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں:بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اختیار نہیں، نیا قانون بنانا ہوگا، پی ٹی اے کا ہائیکورٹ میں جواب

پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبروں سے منسلک رکھیں جو فعال ہوں اور ان کے زیرِ استعمال ہوں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال یا منسوخ شدہ سمز کے نمبر ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بعد میں دوسرے صارفین کو جاری کیے جاسکتے ہیں۔ ایسی صورت میں پرانے نمبر سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ کے غلط استعمال یا غیر مجاز رسائی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹارلنک پاکستان میں کب سروس شروع کرے گا؟ پی ٹی اے چیئرمین نے اہم شرائط بتادیں

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سمز کی موجودہ حیثیت چیک کریں۔ جن افراد نے موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے، وہ واٹس ایپ کے ’چینج نمبر‘ فیچر کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کریں تاکہ اکاؤنٹ تک رسائی برقرار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp