پی سی بی میں مبینہ بے ضابطگیاں، وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

بدھ 28 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ  میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے بارے میں بڑا قدم  اٹھالیا۔

وفاقی حکومت نے  پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ خط میں آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ اس کے ساتھ انہیں نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے نام خط

وفاقی حکومت نے آڈیٹر جنرل سے کہا ہے کہ وہ 22دسمبر 2022 سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کریں۔

آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جاٸزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں  عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وفاقی حکومت  کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوٸی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟