پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار سہیل آفریدی اور وہاں کے ارکان اسمبلی ہیں، پی ٹی آئی رہنما نثار جٹ

29 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت اور اعتماد کے باعث سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور اسی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان، عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی، تبدیلی یا کسی متبادل امیدوار پر غور کے حوالے سے نہ کوئی اجلاس منعقد کریں اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی ایجنڈا پیش کریں یا بحث کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے کسی متبادل امیدوار کو نامزد کرنے یا اس فیصلے میں تبدیلی کا اختیار صرف بانی چیئرمین عمران خان کو حاصل ہے، جبکہ اس حوالے سے ان کے فیصلے حتمی ہوں گے اور پارٹی کے تمام ارکان ان کے پابند ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp