بلوچستان میں پہلا سہ روزہ قومی یوتھ سمٹ، پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت نکھارنے کا سنہری موقع

بدھ 28 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ بلوچستان کی جانب سے نوجوان نسل کی قابلیت نکھارنے کے لیے  کوئٹہ میں سہ روزہ نیشنل یوتھ سمٹ (NYS- 2023) سیمینار کا انعقاد کیا گیا

          سیمینار کا موضوع تھا:

Harnessing youth Potential for Resilient Future Navigation Challenges & Driving

Change

سیمینار کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی، کوآرڈینیٹر برائے نوجوانان نواب زادہ جمال خان رئیسانی اور ملک بھر سے 400سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

مقررین نے یوتھ سمٹ سے اپنے خطابات میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوان کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔         نوجوانوں کے پاس غیر متزلزل عزم اور لامحدود توانائی ہوتی ہے جو معاشرے میں ایک پرامن انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ فورم ایسے با صلاحیت نوجوانوں کا ایک ایسا خوبصورت گلدستہ ہے جو آپس میں اتحادواتفاق قائم رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی میں بھرپور شرکت کرکے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی نے بلوچستان یوتھ پالیسی کا مسودہ جلداز جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کروانے کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کی آواز کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد سے نوجوانوں میں اعتماد کے علاوہ دور حاضر کے قومی، علاقائی و بین الاقوامی سماجی و اقتصادی مسائل پر جامع بحث کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر شریک نوجوانوں کی جانب علاقائی ملبوسات زیب تن کیے ثقافتی رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

شرکا نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ بلوچستان میں ایسی تقریبات کےانعقاد سے صوبے کی نوجوان نسل کو اپنی قابلیت اور سوچ کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان