ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے دوران نوجوان عامر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائے موت سنا دی، جبکہ شریک ملزمان ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو مقتول کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
استغاثہ کے مطابق واقعے کے وقت شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نے الہٰ دین پارک کے قریب عامر کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم اس کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ترنول میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار تعاقب کرتے ہوئے ایک رہائشی فلیٹ میں داخل ہوئے اور وہاں عامر پر فائرنگ کردی۔ اہلکاروں نے ابتدا میں واقعے کو پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف 2022 میں تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔











