پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 31اکتوبر اور یکم نومبر کے لیے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp