پاکستان میں انسانوں کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے لگا، کل تک دھمکیاں، آج معافیاں

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور سمیت پاکستان میں سوشل میڈیا پر گالم گلوچ، دھمکیوں اور نازیبا حرکات کی ویڈیوز بنانے والے بعض ٹک ٹاکرز کی گرفتاری کے بعد معافی مانگنے کی ویڈیوز سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین اسے طنزیہ طور پر ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا نام دیتے ہیں۔

ڈیجیٹل دور میں جہاں موبائل فون اور کمپیوٹر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، وہیں پاکستان میں اس اصطلاح کو انسانوں کے رویوں میں اچانک تبدیلی کے لیے بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔

اس اصطلاح کو عامر تہکالی کیس کے بعد بھی خاصی شہرت ملی، جب پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عامر تہکالی کو گرفتار کیا گیا اور دورانِ حراست ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں وہ معافی مانگتے دکھائی دیے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کی اصطلاح مقبول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں انسانوں کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے لگا، کل تک دھمکیاں، آج معافیاں

اب سوشل میڈیا پر بعض افراد کی ویڈیوز میں سخت لہجہ، دھمکیاں اور بڑھکیں سنائی دیتی ہیں، لیکن گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی معافی کی ویڈیوز میں یہی انداز نرم پڑ جاتا ہے۔ یوں سوشل میڈیا صارفین طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ کل تک جو دھمکیاں دے رہے تھے، آج معافیاں مانگ رہے ہیں۔

موبائل ہینگ ہو تو ری اسٹارٹ، کمپیوٹر سلو ہو تو اپ ڈیٹ، لیکن پاکستان میں انسان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے لیے آخر کیا درکار ہے؟ یہی سوال اس اصطلاح کو مزید دلچسپ اور سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp