شمالی کوریا نے پابندیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والے ممالک کے مشترکہ بیان کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی پابندیاں اور دباؤ اس کی جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کرسکتے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پابندیاں اور دباؤ کمزور ممالک پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، لیکن شمالی کوریا پر نہیں۔
🇰🇵 North Korea says international sanctions do not work.
lmfao..
Just ONE DAY after the $6.3 billion Binance crypto hack. The largest heist in human history. Reports say North Korea did it.
The day before the hack, the US sanctioned 10 people and 1 entity for laundering North… pic.twitter.com/kYcQfO9Yln
— Whale Scan (@WhaleScan) October 30, 2026
ترجمان نے مشترکہ بیان کو امریکا اور مغرب کی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا۔ اس ہفتے امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ اور جنوبی کوریا سمیت ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا سے متعلق سلامتی کونسل کی پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کریں۔ ان پابندیوں میں شمالی کوریا کے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت دینے اور پیانگ یانگ کے ساتھ فوجی تعاون پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں۔











